صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی محمد شہاب الدین کو بنگلہ دیش کے 22 ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

222
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد شہاب الدین کو بنگلہ دیش کے 22 ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر مملکت نے منگل کو ایک ٹویٹ میں بنگلہ دیش کے نو منتخب صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ان کے دور صدارت میں دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں آپ کے عہدہ میں بہت کامیاب مدت کی خواہش کرتا ہوں اور دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔