صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مراکش کو فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد

186
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مراکش کو فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی ہے ۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے میچ میں مراکش کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ‏ایک بہترین میچ تھا۔ صدر نے مراکش کی ٹیم کے لئے کوارٹر فائنل کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔