صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مرحوم ضیاء محی الدین کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار

177

کراچی ۔16فروری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی میں مرحوم ضیاء محی الدین کی رہائش گاہ گئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ضیاء محی الدین کے افسوسناک انتقال پر تعزیت کی اور ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔