صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی مستونگ ، بلوچستان میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر دھماکے کی شديد مذمت

135
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مستونگ ، بلوچستان میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر دھماکے کی شديد مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ایوانِ صدرپریس ونگ کی جانب سے جاری بیان میں صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ افسوس کیا اور جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت ، اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ صدر مملکت نے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی پر زور دیا اور ان کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی ہے۔