باکو۔ 25 اکتوبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ملائیشیاء کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے مابین جمعہ کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں غیر وابستہ تحریک کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ صدر مملکت نے ملائیشین وزیر اعظم کے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل سے متعلق ان کے بیان کے سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے مسلسل روابط اور تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کے …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ملائیشیاء کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد سے آذربائیجان میں غیر وابستہ تحریک کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات

مزید خبریں
باکو۔ 25 اکتوبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ملائیشیاء کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے مابین جمعہ کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں غیر وابستہ تحریک کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ صدر مملکت نے ملائیشین وزیر اعظم کے مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل سے متعلق ان کے بیان کے سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے مسلسل روابط اور تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی غیر قانونی اور یکطرفہ کارروائی کی جو خطرناک مثال قائم کی ہے اس کو بھی اجاگر کیا۔ صدر مملکت نے ملائیشیاء کے وزیراعظم کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی بین الاقوامی تسلیم شدہ حیثیت کو ختم کرنے سے متعلق بھارت کے مذموم عزائم کے حوالے سے بھی بریف کیا۔








