صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ممبر سپریم کورٹ شریعت اپیلٹ بینچ جسٹس ڈاکٹر محمد الغزالی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت

85

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ممبر سپریم کورٹ شریعت اپیلٹ بینچ جسٹس ڈاکٹر محمد الغزالی کے گھر آمد، جسٹس ڈاکٹر محمد الغزالی سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق اس موقع پر صدر مملکت نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا ۔