صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ممبر قومی اسمبلی محمد اکرم چیمہ کے گھر آمد، ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی

133

کراچی ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ممبر قومی اسمبلی محمد اکرم چیمہ کے گھر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے محمد اکرم چیمہ کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم اور اہلِخانہ سے دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔