اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوروز کے موقع پر آذربائیجان کے صدر اور آذربائیجان کے عوام کو اپنی اور پاکستان کے عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے نوروز کے پرمسرت موقع پر آذربائیجان میں امن و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔