صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 10ویں سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

83
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل 10ویں سیریز جیتنے پر پوری پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے زبردست کھیل پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اوراما م الحق نے اپنی بیٹنگ کی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ جاری رکھا اور محمد نواز نے 19 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کر کے بہترین بولنگ کی۔ صدرمملکت نے مزید کہا کہ کرکٹ یقینا پر لطف کھیل ہے۔