اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیپال میں کنچن جنگا (8586 میٹر) کی چوٹی سر کرنے پر شہروز کاشف کو مبارکباد دی ہے جو چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے سب سے کم عمر کوہ پیما ہیں۔صدر مملکت نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ شہروز کاشف آپ نے ایک بار پھر ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے،اس بار نیپال میں کنچن جنگا 8586 میٹر بلند چوٹی سر کی ہے، وہ دنیا کا سب سے کم عمر کوہ پیما ہےجس نے دنیا کی تین بلند ترین چوٹیاں مائونٹ ایورسٹ، کے ٹو اور کنچن جنگا سر کی ہیں۔