اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹیسٹ میچ دیکھنے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم گئے۔ خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی بھی اس موقع پر صدر مملکت کے ہمراہ تھیں۔
ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین میچ پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی مکمل بحالی کا مظہر ہے، ملک میں کھیلوں کے فروغ اور کرکٹ کی واپسی سے صحت مند رویوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔
صدر مملکت نے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور میچ سے محظوظ ہوئے۔