صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد

184

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے ۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان حکومتی، اداروں اور افراد کی جانب سے چار سال کی مسلسل محنت کے بعد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا ہے جس پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ ان تمام لوگوں کو جاتا ہے جنہوں نے انتھک محنت کی، قوانین میں تبدیلیاں کیں اور منی لانڈرنگ کے انسداد کے حوالے سے قومی عزم پر عمل کر کے دکھایا ہے ۔\