28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے...

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے پر ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔22جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے پر ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی کو مبارکباد دی ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی کو دنیا کی دوسری بلند ترین اور پاکستان کی بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس چوٹی کی بلندی 8 ہزار 611 میٹر ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی خواتین پر فخر ہےجو تمام شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرر ہی ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=318550

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں