صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد

55
صدر مملکت

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے چوتھی اننگز میں ایک بڑا ہدف حاصل کرنے کیلئے پر اعتماد کھیل پیش کیا، بارش اور کُچھ مشکلات کے باوجود ٹیم نے سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ بابر اعظم اور عبداللہ شفیق نے شاندار بلے بازی اور نواز نے باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، ماشاء اللہ، پاکستان ایک بہترین اور ناقابل شکست ٹیم بن چکی ہے۔