صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے خلاف میچ جیتنے پر شاباش

127
صدر مملکت ڈاکٹر عارف

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو افغانستان کے خلاف میچ جیتنے پر شاباش دی ہے ۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں صدر مملکت نے کرکٹ میچ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ کی کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہا اور انہیں شاباش دی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ہماری پریشانیوں کے باوجود گرین شرٹس ہمارے چہروں پر مسکراہٹ لائے ہیں۔ صدر مملکت نے گزشتہ چند سالوں سے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی بھی تعریف کی ۔