صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پشین میں بم دھماکے کی شدید مذمت

86

اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشین میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو صدر مملکت نے دھماکے میں شہید ہونے والے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا کی۔