صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی پی ایس ایل فور فائنل میں شرکت

98

کراچی۔ 17 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پی ایس ایل فور فائنل میں شرکت کی،صدر مملکت نے عوام کے ہمراہ جنرل انکلوژر میں میچ دیکھا۔ اتوار کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے پی ایس ایل فور فائنل میچ دیکھنے کے لئے صدرمملکت بھی اسٹیڈیم پہنچ گئے اور انہوں نے عوام کے ہمراہ جنرل انکلوژر میں میچ دیکھا۔