صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر حملے کی شدید مذمت

132
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کابل میں پاکستانی ہیڈ آف مشن پر حملے کی شدید مذمت کرتےہوئےکہاہےکہ دہشتگردی ایک مشترکہ خطرہ ہے،اس کا موثر طور پر مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے

،ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کواپنےایک مذمتی بیان میں کیا۔ انہوں نےکہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہیڈ آف مشن محفوظ ہیں، زخمی سیکیورٹی گارڈ کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، انہوں نےکہا کہ سفارتی مشن پر حملہ باعث تشویش ہے اور اس کی

، سخت مذمت کرتا ہوں، انہوں نےکہا کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام اقسام اور صورتوں کی مذمت کرتا ہے اور اس کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے، انہوں نےکہا کہ دہشتگردی ایک مشترکہ خطرہ ہے، موثر طور پر مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔