صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کاروباری برادری کے وفد سے گفتگو

85

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کے اقتصادی کے ایجنڈے کے جلد ثمرات ظاہر ہوں گے، ملک میں کاروباری آسانیوں اور معاشی استحکام کے حوالے سے کی جانے والی حکومت کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔ جمعرات کو کراچی میں کاروباری برادری کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران صدرمملکت نے کہا کہ حکومت مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی ممکنہ معاونت فراہم کرے گی تاکہ کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکے۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے توقع ظاہر کی حکومت جلد ملک کو درپیش معاشی مشکلات پر قابو پا لے گی۔ وفد کے اراکین نے صدر مملکت کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور انہیں اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔