اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق صدر مملکت نے دھماکے میں مارے جانے والے چینی باشندوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میرے جذبات چینی قوم کے ساتھ ہیں۔