صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کراچی میں چینی قونصل خانہ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

75

اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں چینی قونصل خانہ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے حملے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ صدر نے سکیورٹی اداروں کی بہادری اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مذموم کوششیں پاک چین دوستی کو متاثر نہیں کر سکتیں۔