صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملہ کی مذمت

110

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حملے پاکستان کی ترقی کے خلاف گھناو¿نی سازش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔