اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر آج جمعہ کو کورونا وائرس سے نجات کیلئے یومِ توبہ و استغفار کے طور پر منایا جائے گا۔
جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے صدر مملکت کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔یوم توبہ و استغفار منانے کا مقصد دعا و استغفار کے ذریعے کورونا وائرس کی وبا سے نجات حاصل کرنا ہے۔صدرمملکت نے کہا ہے کہ عوام کورونا سے نجات کیلئے اس جمعہ نماز استغفار ادا کریں۔