اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں صدر مملکت نے کہا کہ وہ پاکستانی ہندو بھائیوں کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہیں، دعا ہے کہ رنگوں سے بھرا یہ تہوار ہمارے خطے کیلئے امن اور خوشحالی لائے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔