گلگت ۔ 7 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جمعہ کو گلگت کے دورہ پر پہنچ گئے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا گلگت ایئر پورٹ پر نگراں وزیراعلیٰ میر افضل نے استقبال کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو دیامر بھاشا ڈیم اور گلگت بلتستان میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔