22.5 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت کا آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے میں افسران...

صدر مملکت کا آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے میں افسران و جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کے علاقے ٹھک داس چھائونی کے قریب آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے میں افسران و جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے میجر عاطف، میجر فیصل، فلائیٹ انجینئر مقبول، حوالدار جہانگیر اور نائیک عامر کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔صدر مملکت نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور ان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں