صدر مملکت کا انڈونیشیا میں بھگدڑ سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

256

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انڈونیشیا کے فٹبال گراؤنڈ میں بھگدڑ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں تقریباً 125 افراد ہلاک اور 323 زخمی ہو گئے ہیں۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ وہ اس سانحے پر گہرے غمزدہ ہیں اور سوگوار خاندانوں، حکومت اور انڈونیشیا کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں انڈونیشیا کے بھائیوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کی دعا کی۔\