صدر مملکت کا انڈونیشیا میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

80
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انڈونیشیا میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس اور انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔

پیر کو ایوان صدر سے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اور اس کےعوام برادر ملک انڈونیشیا کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔