- Advertisement -
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے لیفٹینٹ کرنل محمد حسن، خوشدل خان ، رفیق خان اور عبدالقادر کو جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہداءقوم کا فخر ہیں، انہوں نے شہداءکے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے شہداءکے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور وطن کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔
- Advertisement -