صدر مملکت کا حویلیاں کے مقام پر طیارے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار

135

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے مقام پر طیارے حادثے میں قیمتی جانوں کےضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے جابحق ہونے والے افراد کی مغفرت ، بلندی درجات اور اہل خانہ کےلیے صبرو جمیل کی دعا کی۔ صدر ممنون حسین نے ریسکیوٹیموں کو ہنگامی بنیادوں پرسرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالی دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ لواحقین کوصبرو استقامت عطا فرمائے۔