24.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 5...

صدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔

پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کامیاب کارروائی کے دوران 5 خوارج ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے ملک سے فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں۔

- Advertisement -

صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں