22.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں 22 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے...

صدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں 22 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 22 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

- Advertisement -

صدر مملکت نے ضلع خیبر میں تخریب کاری کے جواب میں خوارج کے خلاف فورسز کی کامیاب کارروائیوں کی تعریف کی۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں