صدر مملکت کا سرسیّد احمد خان کی 200 ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے مسلمان معاشرہ کے تعلیمی انقلاب کے بانی سرسیّد احمد خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ان کی تعلیمی حکمت عملی کے ذریعے ترقی و کامیابی کی منازل حاصل کر سکتی ہے جنہوں نے مسلمانوں کی آزادی اور تعلیمی احیاءکی بنیاد فراہم کی تھی۔ سرسیّد احمد خان کی 200 ویں سالگرہ کے …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے مسلمان معاشرہ کے تعلیمی انقلاب کے بانی سرسیّد احمد خان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ان کی تعلیمی حکمت عملی کے ذریعے ترقی و کامیابی کی منازل حاصل کر سکتی ہے جنہوں نے مسلمانوں کی آزادی اور تعلیمی احیاءکی بنیاد فراہم کی تھی۔ سرسیّد احمد خان کی 200 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ 19 ویں صدی میں مغل شہنشاہیت کے خاتمہ کے بعد مسلمان تعلیم سے دور ہو گئے اور تعلیم اور تحقیق کے شعبہ میں کامیابیاں نہ حاصل کر سکے، ایسی مایوس کن صورتحال میں سرسیّد احمد خان امید کی کرن بن کر سامنے آئے جنہوں نے مسلمانوں کو بدلتے ہوئے زمانے کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی، فکری اور سیاسی انقلاب کی بنیاد رکھی۔ صدر نے کہا کہ اگرچہ آج تعلیمی اداروں کی کوئی کمی نہیں اور مسلمان ان سے فائدہ اٹھا رہے ہیں تاہم تعلیمی سہولیات صرف معاشرہ کے اشرافیہ کیلئے محدود نہیں ہونی چاہئیں بلکہ تعلیم و ترقی کے مساوی مواقع ہر شہری کو مہیا ہونے چاہئیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply