صدر مملکت کا شمالی وزیر ستان کے علاقےدتہ خیل میں سپاہی شاہ زیب امتیاز کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

138
صدر مملکت

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان کے علاقےدتہ خیل میں سپاہی شاہ زیب امتیاز کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ شاہ زیب امتیاز نے دتہ خیل میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کیا۔

صدر مملکت نے شاہ زیب امتیاز کو اس عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے اور اس ناسور کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔