صدر مملکت کا شہدا کے لواحقین کو فون ، وطن کیلئے گراں قدر خدمات اور قربانی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

189
President Dr. Arif Alvi
President Dr. Arif Alvi

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کی وطن کیلئے گراں قدر خدمات اور قربانی پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولے گی اور وہ ہمیشہ ان کی ممنون رہے گی۔

بدھ کو ایوانِ صدرکے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے شہداءکے لواحقین سے ٹیلی فون پر اظہارِ تعزیت کی اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے 18مئی کو باجوڑ میں شہید ہونے والے سپاہی شفیق الرحمٰن کے ورثاءسے فون پر بات کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے 24 مئی کو دتہ خیل میں شہید ہونے والے سپاہی جواد خان اور سعید اللّٰہ کے لواحقین سے بھی بات کی۔

صدر مملکت نے شہدا کی وطن کیلئے گراں قدر خدمات اور قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم شہدا کی قربانیوں کو نہیں بھولے گی اور وہ ہمیشہ ان کی ممنون رہے گی۔ صدر مملکت نے شہداءکے جذبہ حب الوطنی اور فرض سے لگن کو بھی سراہا۔ انہوں نے شہدا کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔