28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومعہدنوصدر مملکت کا پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے مخدوم...

صدر مملکت کا پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر اظہار تعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر اظہار افسوس کیاہے۔اتوار کو ایوان صدر میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مخدوم سید علی حسن گیلانی کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی پاکستان پیپلز پارٹی اور جمہوریت کیلئے خدمات کو سراہا۔

صدر مملکت نے مرحوم سید علی حسن گیلانی کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا۔صدر مملکت نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=530797

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں