27.2 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت کا پی پی پی یو ایس اے کے صدر محمد...

صدر مملکت کا پی پی پی یو ایس اے کے صدر محمد خالد اعوان کو پارٹی کےلئے خدمات پر خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):صدرمملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی پی پی یو ایس اے کے صدر محمد خالد اعوان اور ان کی ٹیم کی امریکا بھر میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے پرخلوص کاوشوں کی تعریف کی ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق خالد اعوان کے نام خط میں صدر مملکت نے کہا کہ پی پی پی یو ایس اے میں ہزاروں کارکنوں کی شمولیت ایک قابل ذکر سنگ میل ہے جوپارٹی کو بیرون ملک مضبوط کرنے کے ان کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں جمہوریت، سماجی انصاف اور عوامی خدمت کے پارٹی کے نظریات کو نئی توانائی ملی ہے اور اس کی سیاسی بصیرت میں اضافہ ہوا ہے۔

- Advertisement -

صدر مملکت نے پی پی پی یو ایس اے کے صدر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششیں پارٹی کو مضبوط بنانے کے علاوہ پاکستان کے عوام اور پاکستانی نژاد امریکی برادری کے درمیان تعلقات کو بھی مضبوط کر رہی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پی پی پی یو ایس اے اسی جذبے اور لگن کے ساتھ پارٹی کے مشن اور اقدار کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں