صدر مملکت کی آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔16 اکتوبر (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔یہ بات انہوں نے آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے وفد سے اتوار کو مظفر آباد میں ملاقات کے دوران کہی ، اس موقع پر آزاد جموں …

اسلام آباد ۔16 اکتوبر (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔یہ بات انہوں نے آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے وفد سے اتوار کو مظفر آباد میں ملاقات کے دوران کہی ، اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار محمد مسعود خان اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان بھی موجود تھے ۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات کے موقع پر صدر ممنون حسین نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر کے بارے میں رائے شماری کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply