36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںصدر مملکت کی پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ...

صدر مملکت کی پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی جانب سے پہلا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

صدر نے کہا کہ آپ نے کھیل کے میدان میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی، آپ قوم کا فخر ہیں، ہم سب کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مستقبل میں بھی کھیل کے میدان میں آپ کی کامیابی کیلئے دعاگو رہیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383464

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں