صدر مملکت کی ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے اور اس ضمن میں میں عالمی ادارہ برائے خوراک وزراعت کا تعاون ضروری ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات بدھ کو فوڈ اینڈ ایگریکلچر تنظیم (ایف اے او) کے ڈائریکٹر جنرل جوز گرازینو …

اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے اور اس ضمن میں میں عالمی ادارہ برائے خوراک وزراعت کا تعاون ضروری ہے۔ صدر مملکت نے یہ بات بدھ کو فوڈ اینڈ ایگریکلچر تنظیم (ایف اے او) کے ڈائریکٹر جنرل جوز گرازینو ڈی سلوا سے ملاقات کے دوران کہی۔اس موقع پر وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات بوسن کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایف اے او غربت کے خاتمے، غذائی تحفظ ، ذریعہ معاش خوراک اور دیہی ترقی کے شعبوں میں اہم اقدامات کر رہی ہے۔

Leave a Reply