صدر مملکت کی بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی وین پر خودکش حملے کی مذمت

159

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کی وین پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، ملک سے دشتگردی کی لعنت کا جلد خاتمہ کریں گے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔