صدر مملکت کی جنرل راشد محمود کے ساتھ الوداعی ملاقات میں گفتگو

138
APP13-24 ISLAMABAD: November 24 – Chairman Joint Chiefs of Staff Committee (JCSC) General Rashid Mahmood paid a farewell call on President Mamnoon Hussain at the Aiwan-e-Sadr. APP

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہماری قوم اور مسلح افواج دشمن کے کسی بھی قسم کے حملے کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو ایوان صدر میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے جنرل راشد محمود کی خدمات اور ”آپریشن ضرب عضب“ کی کامیابی میں ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راشد محمود ایک سچے اور پیشہ ورانہ سپاہی ہیں اور ان کی قائدانہ صلاحیتیوں کی وجہ سے مسلح افواج کی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔