صدر مملکت آصف علی زرداری نے رپبلک آف دی یونین آف میانمار کے صدر، سینئر جنرل من آنگ ہلینگ کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت کی میانمار کے صدر من آنگ ہلینگ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے رپبلک آف دی یونین آف میانمار کے صدر، سینئر جنرل من آنگ ہلینگ کو ان کے انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی خط میں صدر من آنگ ہلینگ کو منصب سنبھالنے پر پرتپاک مبارکباد دی۔
انہوں نے پاکستان اور میانمار کے درمیان خوشگوار تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ تاریخی اور تہذیبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر من آنگ ہلینگ کی قیادت میں دوطرفہ تعاون مزید وسعت اختیار کرے گا جس سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مفید شراکت داری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔








