صدر مملکت کی ژوب کینٹ بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے فون پر گفتگو

159
صدر مملکت
صدر عارف علوی کا افغانستان کے صوبے ہرات میں زلزلے سے قیمتی جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا اور اْن کے خاندانوں کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو سلام پیش کرتے ہوئے قوم کی جانب سے شہدا اور اْن کے خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار 12 جولائی کو ژوب کینٹ بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی ملک کے لئے خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے حوالدار محمد عثمان، صوبیدار سکندر اور نائب صوبیدار مصطفیٰ کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے لانس نائیک گل حمید اور نائیک جاوید شہزاد کے اہل خانہ سے بھی فون پر بات کی۔ صدر مملکت نے سپاہی محمد یوسف ، فہیم اور مقصود کے ورثا سے بھی فون پر اظہارِ افسوس کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کی فرض سے لگن اور وطن کیلئے قربانی کا بھی اعتراف کیا۔ انہوں نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔