صدر مملکت کے دورہ سے پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ دفتر خارجہ

95

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کے حالیہ دورہ ترکمانستان سے دونوں ممالک کے باہمی اور علاقائی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں بھرپور مدد ملے گی۔ منگل کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ترکمانستان کے باہمی تعلقات مضبوط اور پائیدار بنیادوں پر قائم ہیں اور یہ تعلقات مختلف شعبوں میں بڑی تیزی سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔