اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اقوام متحدہ عالمی برادری کیلئے مختلف چیلنجوں سے نمٹنے اور عالمی برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حل کیلئے بہترین فورم ہے، پاکستان کثیرالجہتی تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اس کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کا عزم کرتے ہیں اور …
صدر ممنون حسین کا اقوام متحدہ کی 71ویں سالگرہ پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اقوام متحدہ عالمی برادری کیلئے مختلف چیلنجوں سے نمٹنے اور عالمی برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حل کیلئے بہترین فورم ہے، پاکستان کثیرالجہتی تعاون کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، ہم اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اس کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کا عزم کرتے ہیں اور اس ضمن میں اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔اقوام متحدہ کی 71ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان امن ، سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق کے اجتماعی مقاصد کے فروغ کیلئے اقوام متحدہ میں اپنا کلیدی کردار برقرار رکھے ہوئے ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت اندرونی چیلنجوں کے باوجود ہم اقوام متحدہ کے امن مشن میں بڑے شراکت دار ہیں، ہماری منزل عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے، گذشتہ پانچ سالوں کے دوران ایک لاکھ 70 ہزار پاکستانی امن فوج میں دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے تحت خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ 146 پاکستانیوں نے اپنے فرائض کے دوران اپنی جان کی قربانی بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں بھی اس حوالہ سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔








