صدر ممنون حسین کا سرسید احمد خان کے دو صد سالہ یومِ ولادت پر پیغام

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے برصغیر کے مسلمان معاشرے میں تعلیمی انقلاب کے بانی سرسید احمد خان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اپنے عہد میں علم کی شمع روشن کر کے مسلمانوں کی آزادی اور علمی نشاطِ ثانیہ کی بنیاد رکھی ، موجودہ عہد میں ہم ان ہی کی تجویز کردہ حکمتِ عملی پرعمل پیرا …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے برصغیر کے مسلمان معاشرے میں تعلیمی انقلاب کے بانی سرسید احمد خان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اپنے عہد میں علم کی شمع روشن کر کے مسلمانوں کی آزادی اور علمی نشاطِ ثانیہ کی بنیاد رکھی ، موجودہ عہد میں ہم ان ہی کی تجویز کردہ حکمتِ عملی پرعمل پیرا ہو کرقومی ترقی کو یقینی بناسکتے ہیں۔صدر مملکت ممنون حسین نے یہ بات سرسید احمد خان کے دو صد سالہ یومِ ولادت کے موقع پر ایک پیغام میں کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ برصغیر کے مسلمان عہد مغلیہ کے اختتام اور انیسویں صدی میں علمی و فکری جمود کا شکار اور جدید علوم و فنون کو گمراہی قرار دے کر ان سے لاتعلق ہو چکے تھے۔ مایوسی کی اس صورت حال میں سرسید احمد خان امید کی کرن بن کر ابھرے اور انھوں نے مسلمانوں کو زمانے کے بدلتے ہوئے تقاضوں کے مطابق جدید علوم کی طرف متوجہ کر کے ایک عظیم الشان علمی، فکری اور سیاسی انقلاب کی بنیاد رکھ دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply