صدر ممنون حسین کا ممتاز دانشور اور ادیب مختار مسعود کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

142

کراچی ۔ 15 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ممتاز دانشور اور ادیب مختار مسعود کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ مختار مسعود کی ادبی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت نے کہا کہ مختار مسعود نے ادب میں نئے رجحانات کو متعارف کرایا۔