صدر ممنون حسین کی”سولربچوں“ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

429
APP29-12 ISLAMABAD: May 12 – President Mamnoon Hussain with neuro-development disorder affected Balochi children (Solar Kids) Shoaib Ahmed and Abdul Rasheed at the Aiwan-e-Sadr. Minister of State for CADD Tariq Fazal Chaudhry is also present. APP

صدر ممنون حسین کی”سولربچوں“ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
بیماری کی تشخیص اور اس کا علاج تجویزکرنے کےلئے جامع تحقیق اور ترقی یافتہ ممالک کے طبی اداروں سے بھی مشاورت کی جائے
صدرمملکت ممنون حسین کی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے متاثرہ بچوں اور ان کے والد سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے 2”سولربچوں“ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ اس بیماری کی تشخیص اور اس کا علاج تجویزکرنے کےلئے جامع تحقیق کی جائے ۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو بلوچستان سے تعلق رکھنے والے متاثرہ بچوں(سولربچوں) شعیب احمد اور عبدالرشید سے گفتگوکرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدرمیں اپنے والد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ وزیرمملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، سیکرٹری کیڈ حسن اقبال اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدرمملکت نے خصوصی جذبے کے تحت دونوں بچوں کا ایوان صدرمیں خیرمقدم کیا اور نہایت شفقت کے ساتھ ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔صدر نے دونوں بچوں سے مشفقانہ انداز میں گفتگوکی اور انہیں تحائف دیئے۔