پھلوں کی برآمدات بڑھانے کےلئے اعلیٰ معیار کے پھلوں کی پیداوار ضروری ہے صدر ممنون حسین کی پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹر کے وفد سے گفتگو اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پھلوں کی برآمدات بڑھانے کےلئے اعلیٰ معیار کے پھلوں کی پیداوار ضروری ہے۔ انہوں نے یہ منگل کو بات ایوان صدر میں چئیرمین پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹر، …
صدر ممنون حسین کی پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹر کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
پھلوں کی برآمدات بڑھانے کےلئے اعلیٰ معیار کے پھلوں کی پیداوار ضروری ہے
صدر ممنون حسین کی پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹر کے وفد سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پھلوں کی برآمدات بڑھانے کےلئے اعلیٰ معیار کے پھلوں کی پیداوار ضروری ہے۔ انہوں نے یہ منگل کو بات ایوان صدر میں چئیرمین پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹر، امپورٹرز اینڈ مرچنٹ ایسوسی ایشن وحید احمد کی زیرِ قیادت وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ اپنے روابط میں تیزی لائے تاکہ درآمدات اور برآمدات کی راہ میں حائل مشکلات کا سدباب ہو سکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں کو محفوظ بنانے کےلئے پلانٹ پروٹیکشن کے سلسلہ میں تمام سٹیک ہولڈرز مناسب تجاویز دیں تاکہ ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ صدر مملکت نے وفد کو یقین دلایا کہ ایکسپورٹر کے مسائل کے حل کےلئے حکومت ہر ممکن تعاون کےلئے تیار ہے۔








